Ibn e Abbas تفسیر ابن عباس

Ibn e Abbas تفسیر ابن عباس

  • Последняя версия
  • Maktaba Tul Ishaat

Тафсир ибн ибн Аббас [РА] Мухаммад бин Якуб Аль Ширази تفسیر ابن عباسؓ

Об этом приложении

تعارف مؤلف تفسیر ابن عباس به
ابوطاہر محمد یعقوب الغير وز آبادی
اس تفسیری مجموعہ کے مؤلف و مرتب کا مکمل نام ابوالفظا ہرمحمد بن یعقو ب بن محمد بن ابرہیم نجد الدین الشیرازی الشافعی ہے۔ آپ شیر از شہر کے قریب ایک گاؤں " کازرون' میں ۷۴۹ ھجری بمطابق ۱۳۳۹ ء کو پیدا ہوئے ۔ بچپن سے ہی ذہانت و تقویٰ کے آثار معصوم چہرے پر نمایاں تھ ے۔ آپ کی تعلیم کا علاقہ اور اساتذہ کا دائرہ خاصا وسیع ہے۔ شروع شروع میں شیراز ہی سے تعلیم حاصل کی ، پھر تحصیل علم کے لیے ایک اور شہر واس ط کا رخ کیا اور پھر وہاں سے عروس البلاد بغداد کا رخ کیا جو اس وقت علم و فن کا مرکز تھا۔ پانچ برس تک یہاں کے اساتذہ فن سے فیض حاصل کیا ۔ پیں امام تاج الدین السبکی کے ہ اں لے گیا۔ آپ وہاں رہ کر کئی برس تک علم کی تشنگی بجھاتے رہے اور امام ا سکی کے علوم کو اپنے دل و دماغ میں سمویا ۔ اسی طرح کچھ مورخین نے اشارہ تضعیف ( قیل) کے ساتھ بیان کیا ہے کہ آپ نے امام ابن قیم کے سامنے بھی زا نوئے تلمذ طے کئے۔ پھر یہاں سے آپ بیت المقدس تشریف لے گئے اور وہاں کبا ر علماء سے خود علم حاصل کرتے اور عام علماء کو اپنے علم سے مستفید کرتے رہے، تعلیم و تعلم کا یہ سلسلہ بیت المقدس میں قریبا دس سال تک چلتا رہ ا۔ اس کے بعد آپ نے سیروا فی الارض (زمین میں نگاہ بصیرت کے ساتھ چلو پر و) کے ارشاد قرآنی کے مطابق اپنی طویل سیاحت کا آغاز کیا۔ اس میں اولا آپ نے حرمین شریفین کی زیارت کی پھر ایشیائے کو چک ، ترکی ، قاہرہ، کا سفر کیا۔ اس دوران آپ کا خاصا وقت مکہ مکرمہ میں گزرا۔ یہاں کے شیوخ و اکابر سے آپ نے علم حاصل کیا اور اصاغر کو اپنے علم سے ف یضیاب کیا۔ بعض مورخین کے مطابق آپ نے ہندستان کا سفر بھی کیا ۔ بہر حال آپ کی سیاحت اور قیام مکہ کا عرصہ چودہ سال پر محیط ہے۔ پھر ۱۳۹۳ء میں آپ نے سلطان احمد بن اولیس کی جانب سے بغداد آنے کی درخو است قبول کی ۔ کچھ عرصہ آپ سلطان سے وابستہ رہے پھر آداب سلطانی سے عدم موافقت کے با عث ایران چلے گئے کچھ عرصہ رہیں مقیم رہے۔ پھر جب تیمور لنگ، نے آپ کے وطن مالوف شیراز کو فتح کیا تب آپ وہیں تھے ۔ تا ہم تیمور آپ سے بڑے ادب سے پیش آیا لیکن اب منگولوں کے ہاتھوں اپنے اس بر باد شدہ شہر میں آپ کی رقت انگیز بیعت زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکی۔ اب آپ نے فیصلہ کیا کہ کسی پر سکون گوشے میں بیٹھ کر خالص علمی کام کیا جائے اس کے لیے آپ نے جنوبی عرب کا انتخاب کیا۔ یہاں انہیں ایک گوشہ عافیت میسر آ گیا۔ جہاں بیٹوت دی اور سلطان کی استدعا پر آپ نے یمن کے قاضی القضاۃ ​​کے عہدے کو رونق بخشی۔ پھر کچھ عرصہ بعد اس عہدہ سے معذرت کی اور اپنے علمی کاموں میں دوبارہ سے منہمک ہو گئے ۔ اس اثناء میں آپ نے دوبارہ حرم مکہ کا سفر بھی اختیار کیا ۔ مکہ جلد ہی واپس شہر زبیدہ کو لوٹ آئے پھر وہیں آپ نے جم کر علمی کام کی " یر ابن عباس “ ہیں تالیف فرمائی ، وادی علم کا یہ جلیل القدر را ہی علم و ت حقیق فرشتہ اجل آن پہنچا اور آپ ۲۰ شو ال ۵۸۱۷ بمطابق ۳ جنوری ۱۴۱۵ء کو عالم فانی سے عالم بقاء کی طرف چلے گئے ۔
Тафсир ибн ибн Аббас [РА] Мухаммад бин Якуб Аль Ширази تفسیر ابن عباسؓ
Урду Тафсир | اردو تفسیر
дарсе низами | درس نظامی
Вифак-уль-Мадарис | وفاق المدارس

Версии Ibn e Abbas تفسیر ابن عباس